ریحام خان کیخلاف چلائی جانے والی مہم میں جمائما کا ہاتھ ہے

September 4, 2015 7:16 pm0 commentsViews: 56

جمائماکو ریحام اور عمران کی شادی سے سخت جلن ہے
ریحام خان کے کزن کا برطانوی اخبار ڈیلی میل کو انٹرویو
جمائما نے ریحام خان کے کزن کے دعوئوںکی تردید کردی
اسلام آباد( آن لائن) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے کزن نے الزام عائد کیا ہے کہ ریحام کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں عمران کی سابقہ بیوی جمائما کا ہاتھ ہے۔ ریحام خان کے ایک کزن برطانوی اخبار ڈیلی میل کو انٹر ویو میں کہا ہے کہ ریحام کے حوالے سے منفی خبریں چل رہی ہیں ان کے پیچھے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کا ہاتھ ہے، جمائما کو عمران اور ریحام خان کی شادی کی جلن ہے اس لئے وہ نہیں چاہتی کہ ان دونوں کی جوڑی کامیاب ہو۔ دوسری جانب عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ریحام خان کے کزن کے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمائما خان سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جمائما نے ہمشیہ ساتھ دیا ہے وہ ریحام کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں ہو سکتی۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے بے گھر بچوں کیلئے سفیر ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ مجھ پر کتنی تنقید کی جاتی ہے۔

Tags: