صدر میں سونے کے کارخانہ داروں سے 50 کلو سونے کے فراڈ کا انکشاف

September 4, 2015 7:18 pm0 commentsViews: 30

کراچی کے300 سناروں سے 20 کروڑ روپے مالیت کا سونا اسلام آباد کی مارکیٹ میں فروخت کرنے کیلئے ایک ماہ کے وعدے پر لیا گیا تھا
ایسوسی ایشن متاثرین کی مدد کے بجائے فراڈ کرنے والے کی حمایت کررہی ہے‘ ایاز موتی والا کی آغاز سے بات چیت
کراچی کامرس رپورٹر) صدر میں سونے کے کارخانہ داروں سے20 کروڑ مالیت کا50کلو سونے کے فراڈ کا انکشاف ۔دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے حمایتیوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ، آل پاکستان زرگر، جیمز جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین ایاز موتی والا کی نمائندہ آغاز سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق صدر جیولری مارکیٹ میں واقع بی ایف کاسٹنگ کے مالک مزمل نے300 سناروں سے50 کلو سونے کے زیورات اسلام آباد کی جیولری مارکیٹ میں شادی سیزن میں فروخت کرنے کیلئے ایک ماہ میں واپسی کے وعدے پر لئے ایاز میمن نے بتایا کہ300 متاثرہ سناروں سے200 گرام سے ساڑھے پانچ کلو سونے کے زیورات جن کی مالیت20 کروڑ روپے بنتی ہے، خرد برد کرلی۔ متاثرہ سناروں نے جب اپنے سونے کی واپسی کا تقاضہ کیا اور متعلقہ ایسوسی ایشن کو اس فراڈ سے آگاہ کیا تو انہوں نے بجائے متاثرین کی مدد کے بی ایف کاسٹنگ کے مالک کو شیلٹر فراہم کیا جس سے متاثرین اپنی جمع پونجی سے بھی محروم ہیں۔ ایاز موتی والا نے کہا کہ جیولری مارکیٹوں میں موجود جعلی اور نام نہاد تنظیموں کے لیڈروں نے ملک میں سونے کے کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بڑے فراڈ کی تحقیقات کریں اور متاثرہ سناروں کو انصاف دلائیں انہوں نے بتایا کہ وہ متاثرہ سناروں کے شانہ بشانہ ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں گے اور جلد ہی اس فراڈ کو بے نقاب کرنے کیلئے متاثرہ سناروں کے ساتھ مظاہرہ بھی کریں گے۔

Tags: