آصف زرداری کو پارٹی رہنمائوں کا ملک واپس نہ آنے کا مشورہ

September 4, 2015 7:22 pm0 commentsViews: 22

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد سابق صدر آصف علی زردرای کو پارٹی رہنمائوں نے پاکستان نہ آنے کا مشورہ بھی دیا ہے‘ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم آصف علی زرداری کے کہنے پر پاکستان آئے‘ ان کوپتہ تھا کہ کچھ ہونیوالا ہے اسی لئے وہ ملک واپس آنے میں ہچکچا رہے تھے‘ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پاکستان ابھی نہیں جانا چاہتا مگر آصف علی زرداری نے کہا کہ آجا فریال تالپور بھی پاکستان میں ہیں‘ وہ سب سنبھالیں گی۔

Tags: