کورنگی میں بھتہ لیتے ہوئے رینجرز کا جعلی کرنل پکڑا گیا ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

September 4, 2015 7:21 pm0 commentsViews: 22

ملزم رضا ملک نے خود کو کرنل ظاہر کرکے سیاسی جماعت کے کارکن کی رہائی کیلئے4 لاکھ روپے مانگے تھے
کراچی( کرائم رپورٹر)زمان ٹائون پولیس نے رینجرز کے جعلی کرنل کو گرفتار کرکے بھتے کا مقدمہ درج کرلیا ،ملزم حراست میں لئے گئے سیاسی تنظیم کے کارکن کی رہائی کی عوض رقوم طلب کررہا تھا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون پولیس نے شہری جہانزیب کی مدعیت میں مقدمہ نمبر425/15درج کرکے ملزم رضا ملک کو گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او راجہ طارق نے بتایاکہ چندروز قبل رینجرز نے ایک سیاسی تنظیم کے کارکن عمران عرف لمبا کو حراست میں لیا تھا ،اسکی رہائی کیلئے اسکے اہلخانہ اور دوست احباب کوشش کررہے تھے کہ اس دوران رضا ملک جہانزیب کو کسی مقام پر ملا اوراپنا تعارف رینجرز کا کرنل رضا ملک بتایا اور کہا کہ اگر عمران لمبا کو رینجرز سے رہا کروانا ہے تو ساڑھے چارلاکھ کا بندوبست کرو،دو روز میں چھڑواادونگا ،اگریہ معلوم کرنا ہے کہ رینجرز نے کسی مقام پر رکھا ہے اس کیلئے 20ہزار اور ملاقات کرنی ہے تو 40ہزار روپے دینے ہونگے ،پولیس کے مطابق حساس اداروںنے کرنل کے بارے میں معلومات حاصل کی تو معلوم ہوا کہ اس نام کا کوئی بھی کرنل رینجرز میں تعینات نہیں ہے ۔

بدین سے کراچی کے ٹارگٹ کلرز گرفتار
بدین(مانیٹرنگ ڈیسک) صبح سویرے بدین کے گائوں لاشاری میں کرایی کے تین ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے ہیں‘کارروائی رینجرز نے کی ٹارگٹ کلرز کرایی میں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مقابلے کے بعد ملزم
زخمی حالت میں گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر)ناظم آباد پولیس نے نمبر3کاٹھیاواڑی محلے میں مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ملزم محمد ناصر کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ حساس اداروں نے کورنگی صنعتی ایریا میں قائم ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کر سیاسی تنظیم کے دو مبینہ ٹارگٹ کلر شاہد اور نعیم سناٹاکوحراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 

Tags: