ڈیفنس میں جاوید میانداد کی گاڑی سے اچانک دوسری گاڑی ٹکراگئی

September 4, 2015 7:25 pm0 commentsViews: 76

کراچی( کرائم رپورٹر)گذری کے علاقے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈکرکٹر جاوید میانداد کی گاڑی عقب سے آنیوالی گاڑی نے ٹکر ماردی ،واقعے کے وقت گاڑی میں میانداد کی فیملی سوار تھی ،اطلاع ملتے ہی میانداد تھانے پہنچ گئے فریقین میں صلح ہوگئی ہے ،ایس ایچ او کا دعوی ۔ایس ایچ او گزری عمران زیدی کے مطابق جمعرات کی شب قومی کرکٹ کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاویداد کی گاڑی کو عقب سے آنیوالی گاڑی نے ٹکر ماری ،ایس ایچ او کے مطابق واقعے کے وقت گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا اور ان کی فیملی سوار تھی ،اطلاع ملتے ہی جاویدمیانداد تھانے پہنچ گئے اور اپنی فیملی سے خیریت دریافت کی ،ایس ایچ او عمران زیدی نے دعوی کیا ہے کہ فریقین میں صلح ہونے کے بعد میانداد اپنی فیملی کے ہمراہ واپس چلے گئے

Tags: