لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کے تاجروں کا ڈکیتیوں کیخلاف احتجاج

September 4, 2015 7:35 pm0 commentsViews: 49

مشتعل دکانداروں نے سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ا ورٹائر جلائے، نعرے بازی
مارکیٹ میں2روز میں دو درجن ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں، پولیس نے نوٹس نہیں لیا، دکاندار
کراچی( کرائم رپورٹر)لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کے تاجروں اور دکانداروں نے مارکیٹ میں اچانک ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سبب پولیس کے خلاف سڑک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور مارکیٹ کی سیکیورٹی کیلئے نفری کا مطالبہ کیا ،سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 پر واقع فرنیچر مارکیٹ کے تاجر اوردکانداروں نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر لیاقت آباد چار نمبرکے قریب مین روڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کردیا اور پولیس کے خلاف شدید احتجا ج شرو ع کردیا ،مشتعل افراد کا کہنا ہے کہ سپرمارکیٹ اور فرنیچر مارکیٹ میں دو روز کے دوران در جن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں،پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس نے مارکیٹ میں ڈکیتیوں کا نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کررہی ہے ،اس دوران بدترین ٹریفک جام ہوگیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تاجروں اور دکانداروں نے بات چیت کی اور انہیں یقین دلوایا کہ پولیس جلد لوٹ کی وارداتوںمیں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلے گی اور مارکیٹ کیلئے سیکیورٹی کا بھی بندوبست کریں گی، ایس ایچ او شعیب قریشی کا کہنا ہے کہ کسی بھی دکاندار سے لوٹ مار کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرکے روڈ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔

Tags: