گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے پر پابندی عائد

September 4, 2015 7:40 pm0 commentsViews: 26

فیصلہ گھوڑوں، گدھوں و دیگر جانوروں کا گوشت فروخت کرکے کھالیں برآمد کرنے کے انکشافات کے بعد کیا گیا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ 50 ہزار ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس جمعرات کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا‘جس میں متعلقہ وزیروں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خوراک و زراعت کی وزارت کی سفارش پرٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان( ٹی سی پی) کو 50 ہزار ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی اجات دی گئی‘ ای سی سی نے ایران سے بجلی کی درآمد جاری رکھنے کی بھی منظوری دی‘ جبکہ گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر فوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا‘ یہ فیصلہ ملک کے مختلف علاقوں میں گھوڑوں‘ گدھوں اور دیگر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے اورکھالیں بیرون ملک برآمد کرنے کی اطلاعات کے بعد کیا گیا۔

Tags: