ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کا احتجاج‘ بینکوں سے لین دین بند

September 4, 2015 7:36 pm0 commentsViews: 15

حکومتی ہٹ دھرمی کے خلاف آج بینکوں سے لین دین ختم 9 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی جائیگی
احتجاجی مظاہرے ہوں گے‘ کیمپ بھی لگائے جائیں گے‘ کل سندھ بھر سے تاجر کنونشن میں شرکت کرینگے‘ جمیل پراچہ
اسلام آباد‘ کراچی‘ لاہور( نیوز ڈیسک)آل پاکستان انجمن تاجران کی اپیل پر بدھ کو ملک بھر میں بینکوں سے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف ملک بھر میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرے کئے‘ احتجاجی کیمپ بھی لگائے گئے‘ کراچی ‘گوجرانوالہ‘ اسلام آباد‘ ملتان‘ سکھر‘ حیدر آباد‘ نواب شاہ‘راولپنڈی میں احتجاجی کیمپوں کے ساتھ ساتھ ریلیاں بھی نکالی گئیں جس میں شرکاء نے احتجاجی بینرز ور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کیلئے نعرے لگارہے تھے‘ آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری اور سپریم کونسل کے رکن نعیم میر نے لاہور میںپنجاب اسمبلی کے سامنے تاجروں کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس پر حکومتی رویے کیخلاف تاجر برادری جمعہ4 ستمبر کو ’’ یوم بد دعا‘‘ منائیگی‘ تاجر جھولی اٹھاکر حکومت‘آئی ایم ایف اور ایف بی آر کو بد دعائیں دیں گے‘ ہم پر امن احتجاج کرکے نڈھال ہوگئے ہیں‘ اس لئے تاجر برادری نے فیصلہ کیا ہے کہ4ستمبر کو یوم بد دعا منائیں گے۔ تاجر اپنے جائز مطالبات کے حل کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں اس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔ ہم پر امن احتجاج کرکے نڈھال ہوگئے ہیں ‘اس لئے تاجر برادری نے فیصلہ کیا ہے کہ4 ستمبر یوم بد دعا منائیں گے‘ سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کراچی میں اولڈ اسٹیٹ بینک ‘بولٹن مارکیٹ کے باہر تاجروں کے بہت بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم0.1 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی قبول نہیں کریں گے‘ حکومتی ہٹ دھرمی کیخلاف تاجر4 ستمبر کو بینکوں سے لین دین مکمل ختم کردیں گے اور پھر 9 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی جائیگی۔ اس سلسلے میں سندھ بھر کے تاجروں کا 5 ستمبر کو کراچی میں کنونشن بھی منعقد ہوگا۔

Tags: