ملک بھر کے ایئر پورٹس پر دہشتگردوں کے حملے کا خطرہ سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی

September 4, 2015 7:37 pm0 commentsViews: 26

ایئر پورٹ سیکورٹی فورس اے ایس ایف کو 50 کروڑ روپے کے مزید آلات اور ہتھیار فراہم کردیئے گئے
اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹس کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے جدید آلات نصب کریں گے‘ امجد علی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) دہشت گردوں کے حملوں کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر کے ایئر پورٹسکی سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ اس سلسلے میں ایئر پورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) کو 50 کروڑ رپے کے جدید سیکورٹی آلات اورہتھیار فراہم کردیئے گئے ہیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹس کی حساسیت کے باعث اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن ایک ارب روپے کی لاگت سے دونوں ایئر پورٹس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے جدید آلات نصب کریگا‘ جمعرات کو اسلام آباد میں ایک پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن امجد علی طور نے کہا کہ ایئر پورٹس کی سیکورٹی کے معاملات بہت حساس ہوتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ‘پہلے مرحلے میں لاہور ایئر پورٹ پر 5 لیئر سیکورٹی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

Tags: