چین میں یوم فتح پریڈ، فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان

September 4, 2015 7:40 pm0 commentsViews: 29

تقریب میں12 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا،روسی صدر سمیت مختلف ممالک کے سربراہوں کی شرکت
بیجنگ( نیوز ڈیسک) چین میں دوسری جنگ عظیم کے 70 سال مکمل ہونے اور جاپان کیخلاف فتح پر ایک فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا‘ اس موقع پر چینی صدر نے پیپلز لیبریشن آرمی کی تعداد میں تین لاکھ تک کی کمی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے70 سال مکمل ہونے پر یوم فتح پریڈ کی تقریب ہوئی جس میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی چینی حکومت نے یوم فتح تقریب کے پیش نظر چند دن پہلے ہی تمام تفریحی پروگراموں پر پابندی لگادی تھی۔بیجنگ کے تینا من اسکوائر میں ہونیوالی اس پریڈ میں تقریباً12 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا اور اس کے ساتھ ساتھ200 لڑاکا طیاروں‘ ٹینکوں اور میزائلوں کی بھی نمائش کی گئی‘ اس پریڈ میں چین نے پہلی مرتبہ 80 فیصد سے زائد ہتھیاروں کو عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کیا۔

Tags: