ایران میں خواتین پر بغیر حجاب کے ڈرائیونگ پر پابندی

September 4, 2015 7:44 pm0 commentsViews: 32

قانون کی خلاف ورزی پر گاڑیاں ضبط کی جائے گی، تہران ٹریفک پولیس چیف
ضبط شدہ گاڑیوں کی واپسی عدالتی فیصلے کے بعد ممکن ہوگی، ایرانی حکام
تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے ٹریفک پولیس چیف نے خواتین ڈرائیونگ کے دوران شرعی پردے اور حجاب کی سختی سے پابندی کی تاکید کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی گاڑیوں کی ضبطی کی دھمکی دی ہے۔ تہران ٹریفک پولیس چیف جنرل تیمور حسینی کا کہنا ہے کہ جو خاتون بغیر حجاب کے ڈرائیونگ کرتی پکڑی گئی تو قانون کے مطابق اس کی گاڑی ضبط کرلی جائیگی تاہم قانون میں چونکہ جرمانہ یا کوئی اور سزا نہیں اس لئے وہ گاڑی ضبط کرلیں گے‘ جنرل تیمور حسینی کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ گاڑیوں کی واپسی عدلاتی فیصلے کے بعد ہوگی۔

Tags: