کاشف نے میرے سامنے عمران فاروق کو قتل کیا، محسن علی کا اعتراف

September 4, 2015 7:47 pm0 commentsViews: 30

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل کرلی۔ جس کے مطابق محسن علی نے بتایا کہ کاشف نے میرے سامنے عمران فاروق کو قتل کیا۔ جب عمران فاروق پر حملہ ہوا تو عمران فاروق نے مزاحمت کی تھی جس کے نتیجے میں، میںاور کاشف معمولی زخمی ہوئے۔ مجھے اور کاشف کو لندن بھیجنے میں معظم علی نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ ہماری معظم سے ملاقات کراچی کے ہوٹل میں ہوئیں۔

Tags: