گھریلو صارفین کو شمسی بجلی فروخت کرنے کی اجازت

September 4, 2015 7:49 pm0 commentsViews: 24

دن کے اوقات میں گھریلو صارفین شمسی بجلی تقسیم کار کمپنی کو فروخت کر سکیں گے، نیپرا حکام
اسلام آباد( یو پی پی) نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی فروخت کرنے کی اجازت دی اور نوٹیفکیشن جاری کرد یا جس کے مطابق یورپی طرز پر گھریلو صارفین شمسی بجلی تقسیم کار کمپنی کو فروخت کرنے کے مجاز ہیں۔ گھریلو صارفین دن کے اوقات میں شمسی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کر سکیں گے رات کے اوقات میں گھریلو صارفین واپڈا کی بجلی استعمال کریں گے تاہم زیادہ بجلی فروخت کرنے پر تقسیم کار کمپنی صارف کو ادائیگی کرے گی۔ واپڈا کی بجلی زیادہ استعمال کرنے پر بل میں فروخت کردہ بجلی کا ریلیف شامل کر دیا جائے گا۔

Tags: