ستمبر ستمگیر ثابت ہوگا پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر پارٹیاں بھی شور مچائیں گی‘ شیخ رشید

September 7, 2015 2:49 pm0 commentsViews: 21

خواجہ آصف کی وجہ سے پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی جیل جائیں گے ایل این جی کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی بھی جیل کی ہوا کھائیں گے
فوج عوام میں مقبول ہوچکی ہے‘ تحقیقات ہورہی ہے جلد پتہ چل جائے گا میٹرو بس کا مالک کو ن ہے نجی ٹی وی سے بات چیت
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے علاوہ حکومت کا کوئی وزیر کام کا نہیں ہے‘ ستمبر ستمگر ثابت ہوگا‘ پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر کئی پارٹیاں بھی شور مچائیں گی‘ خواجہ آصف کی وجہ سے راجہ رینٹل ‘یوسف رضا گیلانی جیل جائیں گے‘ ایل این جی کے معاملے میں شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگ جیل جائیں گے‘ ہفتے کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو گلا ہے کہ شیخ رشید مجھے چھوڑ کر عمران خان کے ساتھ کیوں ملا‘ اس لئے پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیا جاتا اور میرا مائیک بند کردیا جاتا ہے‘ اب فوج اتنی مقبول ہوچکی ہے جتنی صفائی کریگی اتنا ہی اسے عوام پسند کریں گے‘ شیخ رشید نے کہا کہ تحقیقات ہارہی ہیں جدل پتہ چل جائیگا کہ میٹرو بس کا مالک کون ہے‘ اس ملک میں جس پر جتنا بھی گندا کیس بنتا ہے وہ اتنی ہی ترقی کرتا ہے‘ انہوںنے کہا کہ یہاں پر سڑکوں پرآئے بغیر انصاف نہیں ملتا‘ انہوں نے کہا کہ عمرنا خان کو اب نواز شریف کے استعفے اور ری الیکشن کا مطالبہ کرنا چاہئے۔

Tags: