ودہولڈنگ ٹیکس سے بچنے کا طریقہ

September 7, 2015 2:51 pm0 commentsViews: 27

تاجروں نے قبائلی علاقوں کے بینکوں میں اکائونٹس کھولنا شروع کردیئے
قبائلی علاقوں کیلئے مختص بینکوں میں ہر قسم کے ٹرانزیکشن پر ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل ہے
اسلام آباد( آن لائن) ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے نمٹنے کیلئے تاجر برادری نے قبائلی علاقوں کے لئے مختص بینکوں میں اکائونٹس کھولنا شروع کر دئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی عوام کیلئے قائم کئے جانے والے مختلف بینکوں کی شاخوں پر آن لائن سمیت ہر قسم کی ٹرانزیکشن پر ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل ہوتاہے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے نمٹنے کیلئے اپنے اکائونٹس بندوبستی علاقوںمیں موجود قبائلی عوام کیلئے مختص بینک کی شاخوں میں منتقل کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

Tags: