رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن، 10مشتبہ افراد گرفتار

September 7, 2015 2:51 pm0 commentsViews: 26

ملیر بکرا پیڑی، بلوچ پاڑہ، لانڈھی، قائد آباد، شاہ فیصل کالونی، لیاری میں چھاپے مارے گئے
کراچی( کرائم رپورٹر) رینجرز اور پولیس کا رات گئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘10مشتبہ افراد زیر حراست‘ تفصیلات کے مطابق رات گئے رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں‘ ملیر‘ بکرا پیڑی‘ بلوچ پاڑہ‘ لانڈھی‘ قائد آباد‘ شاہ فیصل کالونی نمبر 5‘ لیاری‘ لی مارکیٹ‘ اولڈ سٹی ایریا‘ سہراب گوٹھ‘ منگھو پیر‘ ماڈل کالونی‘ گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ پولیس ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاع تھی کہ مذکورہ علاقوں میںجرائم پیشہ موجود ہیں جس کی اطلاع پر ان علاقوں کو گھیرے میںچ لے کر سرچ آپریشن کیاگیا ہے اور 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے‘ گرفتار افراد میں سیاسی جماعت کے کارکنان بھی شامل ہیں‘ جو کہ مختلف کارروائیوں میںپولیس کو مطلوب تھے۔

Tags: