کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہورہے ہیں، کور کمانڈر

September 7, 2015 2:53 pm0 commentsViews: 23

قیام امن کے باعث شہر میں اس مرتبہ یوم آزادی اور عیدبھرپور انداز میں منائی گئی
ہمارا جذبہ آج چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے، ملیرکینٹ میں یوم شہداء کی تقریب سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کرایی شہر کے حالات پہلے سے بہتر ہورہے ہیں‘ قیام امن کے باعث شہر میں اس مرتبہ یوم آزادی اور عید بھر پور انداز میں منائی گئی‘ اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر ملیر کینٹ میں یوم شہداء کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر نے کہا کہ ارض پاک بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے‘ دشمن نے1965 ء اور پشاور اسکول پر حملہ کرکے ہمارا جذبہ آزمایا لیکن ہمارا جذبہ چٹان سے زیادہ مضبوط ہے‘انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا آج اور کل ہیں‘ موجودہ دور میں شہداء کی قربانیاں ماضی کا تسلسل ہیں‘ کور کمانڈر نے مزید کہا کہ کراچی میں سندھ رینجرز اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہی ہے‘ قوم کا ہر فرد تعمیر وطن کیلئے پر عزم ہے‘ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا‘ تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان‘ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ‘ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر‘ سول اور فوجی حکام ‘شہداء کے اہل خانہ و دیگر نے شرکت کی۔

Tags: