پاکستان میں مذہبی جماعتیں آج یوم ختم نبوتﷺ منائیں گی

September 7, 2015 3:19 pm0 commentsViews: 16

کراچی سمیت ملک بھر میں ختم نبوتؐ کے موضوع پر اجتماعات سے علماء کرام خطاب کر یں گے
کراچی( نیوز ڈیسک) مختلف مذہبی جماعتیں آج یوم ختم نبوت ﷺمنائیں گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جمعیت علماء پاکستان آج ملک بھر میں مسئلہ ختم نبوت ﷺ اور اس کے حل کیلئے جدوجہد کرنے والے قائدین علامہ سید خلیل احمد قادری، علامہ امام شاہ احمد نورانی، مولانا عبدالستار خان نیازی، مخدوم نور محمد ہاشمی، علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری، علامہ سید محمود احمد رضوی، مولانا سید محمد علی رضوی اور علامہ سید شبیر احمد ہاشمی سمیت دیگر قائدین و شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ مختلف شہروں میں ختم نبو ت ﷺ ریلیاں، جلسے اور جلوس منعقد کئے جائیں گے۔ سنی اتحاد کونسل بھی آج ملک گیر یوم ختم نبوت ﷺ منائے گی۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی جانب سے کانفرنسز اور دفاع ختم نبوت ﷺ سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اہلسنت آج ملک گیر یوم ختم نبوتﷺ منائے گی۔ اس سلسلے میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور سمیت ملک بھر میں ختم نبوت ﷺکے موضوع پر اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔