تیل کی قیمتوںمیںکمی سے سعودی عرب کی آمدنی گھٹ گئی

September 7, 2015 3:19 pm0 commentsViews: 45

خسارہ 39 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، کئی منصوبے موخراور بانڈ جاری کیے جائیں گے، سعودی وزیرخزانہ
ریاض( یو پی پی) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے خسارہ کم کرنے کیلئے وہ اپنے اخراجات کو کم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خزانہ ابراہیم ال آصف نے اتوار کو دبئی میں ذرائع ابلاغ کو دئے گئے انٹر ویو میں کہا کہ خسارے میں کمی کیلئے صحت اور تعلیم کے شعبے کے بجٹ میں کٹوتیاں نہیں کی جائیں گی۔ سعودی وزیر خزانہ نے اخراجات میں کمی کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے جو کئی سال قبل منظور ہوئے تھے لیکن ان پر کام شروع نہیں ہو سکا انہیں بھی کچھ عرصہ کے لئے موخر کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سعودی عرب کی آمدن کم ہوئی ہے اور اخراجات پورے کرنے کیلئے وہ اپنے زر مبادلہ کے ذخائر سے رقم خرچ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 50ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ خسارہ کو 39 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مطابق سعودی عرب کا خسارہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔

Tags: