سبزی منڈی الاٹمنٹ میں سنگین بد عنوانیوں کا انکشاف

September 7, 2015 3:22 pm0 commentsViews: 25

600 حقیقی شفٹنگ الاٹیز اب بھی محروم، 4135 دکانون کے نقشہ پر 5 ہزار سے زائد دکانیں قائم
منڈی کے کار پارکنگ ایریا میں دکانیں بنا کر فروخت کی گئیں ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی نے کروڑوں کمائے
کراچی( آن لائن) نئی سبزی منڈی میں جگہ کی الاٹمنٹ میں سنگین بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے تقریباً 600 حقیقی شفٹنگ الاٹیز اب بھی اپنے حق سے محروم ہیں۔ نئی سبزی منڈی کیلئے135 دکانوں کا نقشہ پاس ہوا ہے لیکن یہاں ساڑھے 5 ہزار سے زائد دکانیں قائم کر دی گئیں، منڈی کے پارکنگ ایریا میں بھی دکانیں بنا کر فروخت کی گئیں۔ موجودہ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمپنی نے منڈی میں پارکنگ ایریاP1 سےP9 تک کی جگہ بھی غیر قانونی طور پر دکانداروں کو فروخت کر دی اور کروڑوں روپے کمائے گئے لیکن قانون کے حرکت میں آنے سے187 الاٹمنٹ کو منسوخ کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کمرشل دکانیں نیلام کے بغیر من پسند لوگوں کو دی جا رہی ہیں۔ کاشتکاروں کے پلاٹوں پر غیر متعلقہ افراد کا اب بھی قبضہ قائم ہے۔

Tags: