حکمرانوں نے عوام کے ہاتھوں میں کشکول دیدئے، ایس ایم ارشاد

September 7, 2015 3:26 pm0 commentsViews: 23

گیس نرخوں میں اضافہ واپس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے کمی کی جائے
کراچی( کامرس رپورٹر) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کے ساتھ دھوکہ اور گیس کی قیمت میں اضافہ سراسر ظلم ہے۔ چیئر مین جامعہ الائنس کی پریس بریفنگ انہوں نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم 13 روپے تک کی کمی کی جانی چاہئے تھی۔ مگر حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی شرائط کو تسلیم کیا اور18 کروڑ عوام پر مہنگائی کے ظلم کا پہاڑ گرا کر یہ ثابت کردیا کہ موجودہ حکمران بھی ملک و قوم سے مخلص نہیں۔ ایس ایم ارشاد نے کہا کہ گیس ملکی پیداوار ہے اس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ حکمرانوں نے اقتدار سے قبل کشکول توڑنے کے وعدے کئے تھے مگر عملاً عوام کے ہاتھوں میں کشکول دے دئیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو قوم کی مشکلات کا واقعی احساس ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں13 روپے کی کمی کرے اور گیس کے نرخوں میں اضافہ واپس لے، ریونیو بڑھانے کے بجائے کرپشن کو ختم کرکے بجٹ خسارہ پورا کیا جا سکتا ہے۔