افغانستان میں آپریشن 103 عسکریت پسند ہلاک کر دئیے گئے

September 7, 2015 3:22 pm0 commentsViews: 17

17 زخمی 10 گرفتار، حملے میں خاتون، تین بچے اور17 فوجی بھی مارے گئے
کابل( اے پی پی) افغانستان کی وزارت دفاع نے ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کے دوران103ء عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کارروائیوں میں17 افغان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ کنڑ میں راکٹ حملے میں ایک خاتون اور اس کے تین بچے ہلاک ہوگئے۔ کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 10 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران7 افغان فوجی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز عسکریت پسندوں نے ضلع چپہ درہ میں ایک رہائشی علاقے پر راکٹ فائر کئے۔

Tags: