ایران میں پاسداران انقلاب کی بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں

September 7, 2015 3:31 pm0 commentsViews: 23

خواتین اہلکاروں کو پہلوانی اور عوامی احتجاج روکنے اور جلوس منتشر کرنے کی تربیت فراہم کی گئی
تہران ( آن لائن) ایران میں اندرونی ملکی بدنظمی اور بیرونی خطرات کے تناظر میں پاسداران انقلاب کی عوامی موبلائزیشن فورس ’’ پاسیج‘‘ کے50 ہزار اہلکاروں نے وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کر دیں۔ پاسیج ملیشیا کی خواتین فورس کو بھی خاص طور پر احتجاجی مظاہرے کچلنے کی تربیت دی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے وسط ثار اللہ فوجی کیمپ میں ہونے والی ان مشقوں کی نگرانی پاسداران انقلاب کے سینئر عہدیداروں نے کی جب کہ مشقوں میں پاسیج ملیشیا کے پچاس ہزار سے زائد کارکنوں نے حصہ لیا۔ ان مشقوں کی خاص بات خواتین فورس کی تربیت بتائی جا رہی ہے۔ مشقوں کے دوران پاسیجی خواتین کو فن پہلوانی کا مظاہرہ کرنے، سڑکوں اور گلیوں محلوں میں احتجاج کی روک تھام کیلئے دفاعی طریقے اپنانے اور عوامی جلوس کو منتشر کرنے کی تربیت فراہم کی گئی۔

Tags: