برنس روڈ اور اسٹار گیٹ پر لگنے والی آگ سے علاقے میں خوف و ہراس

September 7, 2015 3:33 pm0 commentsViews: 23

کراچی( اسٹاف رپورٹر) برنس روڈ پر خالی پلاٹ اور اسٹار گیٹ پر گیس لائن میں لگنے والی آگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا‘ اتوار کو برنس روڈ پر خالی پلاٹ میںموجود کچرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے فائر بریگیڈ نے موقع پرپہنچ کر قابو پالیا‘ دوسری جانب اسٹار گیٹ کے قریب گیس لائن دھماکے سے پھٹ گئی اور آگ بھڑک اٹھی جسے فائر بریگیڈ اور گیس عملے نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

Tags: