پاک فوج سے ملکر پاکستان کی حفاظت کرینگے، بلاول

September 7, 2015 3:34 pm0 commentsViews: 22

بھٹو اور شہید بی بی نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول ہائوس بحریہ ٹائون میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد ہوا‘ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے چیئرمین سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی نے وطن کے پیچھے جانوں کے نذرانے پیش کئے‘ اب افواج پاکستان دہشت گردی کیخلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افواج کے ساتھ مل کر وطن کی حفاظت کریں گے‘ تقریب میں بختاور بھٹو زرداری‘ مخدوم احمد محمود‘شوکت بسراء‘ منظور وٹو بھی شریک تھے۔

Tags: