دفاع پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، نہال ہاشمی

September 7, 2015 3:36 pm0 commentsViews: 106

کراچی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کے شہداء اور ان کی عظیم مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کراچی مرکز پر50ویں ’’یوم دفاع’’ کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قوم کی سوچ اور نظریے کو بھی سلام پیش کیا۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ جہاں ایسے جوان ہوں اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ تقریب میں سینیٹر نہال ہاشمی اور پی ٹی وی کراچی کے جنرل منیجر عطا اللہ بلوچ نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر جنگ ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 9بج کر 29 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور 9 بج کر30منٹ پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔ بعد ازاں تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کئے گئے۔

Tags: