حکومت سندھ نے تھرکول فیلڈ میں پانی پہنچانے کے منصوبہ کی منظوری دیدی

September 7, 2015 3:37 pm0 commentsViews: 19

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے فوری طور پر تھرکول فیلڈ میں پانی پہنچانے کے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات اعجاز علی خان کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں محکمہ آبپاشی کو پابند کیا گیا کہ آر بی اوڈی کے منصوبہ سے یہ پانی’’نبی سر‘‘ کے علاقہ سے اسلام کوٹ تک پہنچانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں کیونکہ اس وقت ایک درجن سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے کوئلہ سے بجلی گھر بنانے کے تیاری مکمل کرلی ہے۔کوئلہ سے بجلی گھر بنانے کے لئے لازمی ہے کہ وہاں پانی موجود ہو تھر میں کوئلہ سے بجلی بننے کے بعد جہاں بجلی پیدا ہوگی وہاں پر پانی بھی فلٹر کرکے پینے کے قابل بنایا جائے گا اس لئے حکومت سندھ نے ہنگامی اقدامات کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Tags: