کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہنا چاہیے، تاجر برادری

September 7, 2015 3:39 pm0 commentsViews: 17

آپریشن رکا تو حالات خراب ہوجائیں گے، ہر مصلحت کو بالائے طاق رکھ کر آپریشن جاری رکھاجائے
اب کوئی بھتہ نہیں مانگتا، اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کم ہوگئیں، سراج قاسم تیلی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے تاجروں نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن ہرصورت جاری رہنا چاہئے ۔ آپریشن رکا توحالات پہلے سے زیادہ خراب ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق تاجروں نے رینجرزکے ہاتھ مضبوط کرنے کااعلان کردیا۔کراچی کے تاجروں اورصنعت کاروں کا کہنا ہے کہ اب گھرسے نکلتے ڈرنہیں لگتا۔کراچی آپریشن کودوسال مکمل ہونے پرتقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کراچی کے تاجروں نے کہا کہ اب کوئی بھتہ نہیں مانگتا، اغواء برائے تاوان کی وارداتیں بھی کم ہوگئی ہیں۔ تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے خبردارکیا کہ آپریشن روکا گیا توصورت حال پہلے سے زیادہ خراب ہو جائیگی، ہرمصلحت کو بالائے طاق رکھ کرآپریشن جاری رکھا جائے۔رینجرزکے کرنل امجد نے کہا کہ کراچی والوں کوآپریشن پربھرپوراعتماد ہے، کراچی میں صورت حال ابترہونے پرسب سے زیادہ تاجروں کا اصرار تھا کہ آپریشن شروع کیا جائے۔صورت حال بہترہونے پروہی زیادہ خوش ہیں۔

Tags: