اسلحہ فروخت کرنے والے2 پاکستانی بھائی امریکہ کے حوالے

September 7, 2015 3:38 pm0 commentsViews: 29

نیو یارک( نیوز ڈیسک) اسپین نے ہیروئن اسمگلنگ اور جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں باغیوںکو اسلحہ فروخت کرنے کے الزام میں2پاکستانی بھائیوں کو امریکہ کے حوالے کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ وہاب چشتی عرف ایجنل اور 47 سالہ حمید چشتی عرف ہینی پر دہشت گردی اور لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں سرگرم باغی تنظیم فارک کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے حمید اور وہاب کو اسپین نے گزشتہ برس اپریل میں امریکی حکومت کی درخواست پر گرفتار کیا تھا۔

Tags: