پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں ‘ افغانستان کا پھر الزام

September 7, 2015 3:42 pm0 commentsViews: 21

کابل ( نیوز ڈیسک) افغانستان نے پاکستان سے اس کی سرزمین پر سرگرم افغان طالبان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کی قیادت اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں پاکستان میں موجود ہیں‘ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم اختلافات کی بڑی وجہ پاکستانی سرزمین پر حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گرد گروپوں کی موجودگی ہے۔

Tags: