کالعدم تنظیموں کو کھالیں اور فنڈجمع کرنے سے روکنے کیلئے حکمت عملی تیار

September 7, 2015 3:46 pm0 commentsViews: 13

عید قربان پر مشکوک تنظیموں‘ این جی اوز اور نام تبدیل کرنیوالے گروپوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) قومی ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے سمیت فنڈنگ کے ذرائع روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے‘ وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر مشکوک تنظیموں ‘ این جی اوز ‘ فلاحی اداروں اور نام تبدیل کرکے کام کرنیوالے گروپس کو این او سی نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ نئی پالیسی کے تحت شدت پسند گروپس کے علاوہ مذہبی فسادات ‘بڑی شہرت کی حامل تمام تنظیموں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہیں جن کو عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی قسم کی مصروفیات سے روکا جائیگا‘ ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایسی تنظیموں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سیل بھی تشکیل دیا جارہاہے‘ جو پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے اسلام آباد کے علاقوں میں دورے کے دوران مکمل رپورٹ مرتب کریگا‘ جس کی روشنی ضلعی انتظامیہ کی مانیٹرنگ کا نظام وضح کریگی۔

Tags: