ٹریلر پر چھاپہ گٹکا ‘ مین پوری اور جعلی کرنسی برآمد

September 7, 2015 3:47 pm0 commentsViews: 59

کراچی سے حیدر آباد جانے والے ٹریلر سے برآمد سامان کی مالیت 13لاکھ روپے ہے‘چار ملزمان گرفتار
جامشورو( یو پی پی) سی آئی اے پولیس نے دو کامیاب کارروائیوں کے دوران گٹکا اور مین پوری بنانے والے13لاکھ روپے مالیت کا سامان اور 60 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرکے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے‘ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جامشورو کیپٹن طارق ولایت‘ ایس پی ہیڈ کوارٹر رائے مظہر اور سی آئی اے انچارج غلام سرور راہو پوٹو نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی سے حیدر آباد جانیوالے ٹریلر پر سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے مقام پر چھاپہ مار کر ٹریلر میں موجود گٹکا اور مین پوری بنانے کے سامان سے بھری متعدد بوریاں برآمد کرلیں‘ جن کی مالیت13لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے‘ یہ بوریاں حیدر آباد کے کسی کارخانے پہنچائی جارہی تھیں۔ گرفتار کئے جانیوالوں میں ٹریلر ڈرائیور نجیب اللہ اور کلینر علی اصغر شامل ہیں‘ جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائی کی جائیگی‘ سی آئی اے انچارج غلام سرور راہو پوٹو نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس جامشورو نے جعلی نوٹ مختلف مارکیٹوں میں سپلائی کرنے والے گروہ کے دکانداروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Tags: