ضلع وسطی میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرے کے ڈھیر

September 7, 2015 3:47 pm0 commentsViews: 25

ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے درمیان جاری اختلافات کے باعث‘ شہری اذیت میں مبتلا
کراچی( سٹی رپورٹر)شہر کا اہم ترین ضلع وسطی بلدیاتی سہولتوں سے محروم،ڈی ایم سی کا محکمہ سینی ٹیشن مکمل طور پر ناکام،کارکردگی صفر ہوکر رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایم سی سینٹرل میں تعینات ایڈ منسٹریٹر عائشہ ابڑو اور میونسپل کمشنر کے مابین جاری شدید اختلافات کے باعث ضلع کے لاکھوں شہری سخت اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں گندگی وغلا ظت کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں موجود کچرا کنڈیوں کے ساتھ ساتھ سڑکیں اور فٹ پاتھ بھی کچرے کے ڈھیروں سے بھرے پڑے ہیں جس سے سخت تعفن اٹھ رہا ہے جس میں گلبرگ زون،نارتھ کراچی زون اور لیاقت آباد زون شامل ہیں، تاہم ڈی ایم سی کی کارکردگی مکمل طور صفر ہوکر رہ گئی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہی ناقص پالیسیاں جاری رہیں تو عید الاضحی کے موقع پر صورتحا ل شدید ابتر ہونے کا خطرہ ہے،علاقہ مکینوں سے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: