غلاف کعبہ کی تیاری میں 700 کلو خالص ریشم استعمال

September 7, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 90

14 میٹرطویل کسوہ پر 120 کلو سونے اور 25 کلو چاندی کے دھاگوں سے قرآنی آیات کی کڑھائی
غلاف کعبہ کی تیاری میں 150 تربیت یافتہ اہلکار مصروف،9ذی الحج کی صبح صادق کے وقت تبدیل ہوگا
اسلام آباد( یو پی پی) ذی الحج کی آمد کے پیش نظر غلاف کعبہ کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے‘ کسوہ فیکٹری کے تربیت یافتہ 150 اہلکار تیاری میں مصروف ہوگئے‘ غلاف کعبہ ہر سال9 ذی الحج کی صبح صادق کے وقت تبدیل کیا جاتا ہے‘ غلاف کعبہ( کسوہ) کی تبدیلی کا وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل تیز ہوگیا ہے‘ کسوہ فیکٹری کے ڈاکٹر محمد بن عبداللہ مجاودہ کا کہنا ہے کہ غلاف کی تیاری میں خالص ریشم کے کپڑے کی رنگائی‘ الیکٹرک ویو نگ‘ پرنٹنگ‘ کڑھائی اور کسوہ کے مختلف حصوں کی سلائی شامل ہے‘ کسوہ کی تیاری میں700 کلو خالص ریشم استعمال ہوتاہے‘ پھر قرآنی آیات سونے کے دھاگوں سے کڑھائی کی جاتی ہیں‘ 14 میٹر طویل کسوہ پر120 کلو گرام سونے اور 25 کلو گرام چاندی کے دھاگوں سے کڑھائی کی جاتی ہے۔

Tags: