شاہ رخ خان نے اپنے بچوں کو اپنا استاد قرار دیدیا

September 7, 2015 3:52 pm0 commentsViews: 27

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کے بچے ان کے استاد ہیں کیوں کہ وہ ان سے صبر اور نئے رجحانات سیکھتے ہیں‘49 سالہ اداکار جن کے تین بچے17 سالہ اریان‘15 سالہ بیٹی سوہانہ اور دو سالہ بیٹا ابرام ہے نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہی‘ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کے بغیر نرمی‘ گانوں کے نئے رجحانات‘ محبت اور بغیر کسی وجہ کے ہنسنا کبھی نہیں سیکھ سکتا۔

Tags: