اسکرین پر ریتک کے ساتھ جھوٹا رومانس کرنا اچھا لگتا ہے‘ سونم کپور

September 7, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 36

ریتک بہت حسین‘ دلکش اور مزاحیہ ہیں ان کے ساتھ رہنا پسند ہے
سونم اپنے والد کی فلم کی تشہری مہم میں بولڈ کپڑے پہن کر میڈیا کا موضوع بن گئیں
ممبئی (نیٹ نیوز)اداکارہ سونم کپور اپنی بے باکیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے اپنے والد کی فلم ’’ویلکم بیک‘ ‘کے پروموشن پر ایک ایسا لباس زیب تن کیا ہے جسے بولڈ کہا جا رہا ہے۔اس سے قبل انھوں نے اپنے مخصوص انداز میں ایک اور بات کہی تھی کہ وہ ’سنگل‘ ہیں اور ’منگل‘ ہونے کو تیار ہیں۔اب یہ بات انھوں نے رتیک روشن کے لیے کہی تھی یا کسی اور کے لیے یہ واضح نہیں۔خیال رہے کہ رتیک روشن اور سونم کپور موسیقی کے ایک البم ’دھیرے دھیرے‘ میں ساتھ نظر آئے ہیں جسے ہنی سنگھ کی آواز میں تیار کیا گیا ہے۔اس کی ریلیز کے دوران سونم نے رتیک کے بارے میں کہاکہ وہ بہت حسین، دلکش اور مزاحیہ ہیں، میرا مطلب ہے کہ اچھے آدمی ہیں۔ ان کے ساتھ اگر سکرین پر جھوٹا رومانس بھی کرنا پڑے تو اچھا لگتاہے۔یاد رہے کہ ان دنون سونم کپور ریتک روشن میں قربتیں بہت بڑھ رہی ہیں جس پر فلمی حلقوں میں چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں۔

Tags: