اپنے شہداء اور غازیوںکی قربانیوں پر فخر ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

September 7, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 24

پاکستانی قوم ہرمحاذ پر اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گا
شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں، فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ دفاع پاکستان مشاعرے میں بات چیت
یوم دفاع پر کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر کوآرڈینیٹر ضیاء الرحمن اور فرید عالم کو سرٹیفکیٹ دیے گئے
کراچی(سٹی رپورٹر) ایڈ منسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے کہا ہے کہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا زندہ قوم ہونے کی نشانی ہے،ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانی پر فخر ہے،پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گا کیونکہ پاکستانی قوم ہر محاذ پر اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،وہ پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اشتراک سے منعقدہ یوم دفاع مشاعرے کے موقع پر خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے،ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف پروگرامز کا آغاز کردیا ہے جس میں تصویری نمائش،کوئز مقابلے،پھولوں کی نمائش کے علاوہ اسکائوٹس ودیگر پروگرامز شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ 5ستمبر سے19ستمبر تک بلدیہ عظمیٰکراچی کے تحت مختلف پروگرامز منعقد کئے جائینگے،انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانی کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانی پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر دشمن کو دندان شکن جواب دیا انہوں نے کہا کہ 65ء کی جنگ میں پاکستانی مسلح افواج نے تاریخی کامیابی حاصل کی جس پر پاکستانی قوم اپنے بہادر شہداء وغازیوں کو دل کی گہرائی سے خراج عقیدت پیش کرتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اردو کے نفاذ کیلئے کا م کیا جارہا ہے ہمیں اپنی قومی زبان پر بھی فخر ہونا چاہئے،اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر کراچی نے مشاعرے میں آنے والے معزز شعراء اور دیگر مہمانان کو گلدستے پیش کئے ،تاہم بعدازاں پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالوسیع قریشی،چیئرمین اطہر جاوید صوفی سمیت دیگر عہدیداران نے ایڈ منسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی کومشاعرے میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کو ایسوسی ایشن کی اعزازی شیلڈ پیش کی تاہم ایڈ منسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر یوم دفاع پاکستان مشاعرے کے کوآرڈینٹر ضیاء الرحمن اور فرید عالم کوسرٹیفیکٹ دیئے،تقریب میں سینئر ڈائریکٹر سی ایس آر رضا عباس رضوی،ڈائریکٹر خورشید احمد،ڈائریکٹر انکروچمنٹ مظہر خان،ڈائریکٹر پارکس عبدللہ مشتاق،محمد ارشد،طارق رحمانی کے علاوہ متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

Tags: