دہشت گردوں کو دوبارہ سوات میں آنے نہیں دینگے، جنرل راحیل شریف

September 8, 2015 1:32 pm0 commentsViews: 20

پاک فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور سول اداروں کی تعمیر نو میں کردار ادا کرے گی
فیسٹیول میں ہزاروں سیاحوں کی شرکت امن کا منہ بولتا ثبوت ہے، کالام میں بات چیت
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ سوات میں واپسی اور علاقے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی‘ جنرل راحیل شریف نے پیر کو کالام کا دورہ کیا اور وہاں55 روزہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی‘ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے جاری بیان میں بتایاکہ آرمی چیف نے سوات میں امن و امان کی بحالی اور اس حوالے سے سیکورٹی فورسز کیساتھ تعاون کرنے کے ساتھ تفریح ی فیسٹیولز کی واپسی میں اہم کردار ادا کرنے پر مقامی افراد کی تعریف کی‘ انہوں نے کہا کہ کچھ برس پہلے مالا کنڈ ڈویژن میں دہشت گردی کا تاریک دور تھا اور اس وقت اس طرح کی تقریبات کا انعقاد نا ممکن تھا‘ انہوں نے یقین دلایا کہ فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور سول اداروں کی تعمیر نو میں مدد کریگی‘ جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں دوبارہ واپس آنے اور سوات کے امن و استحکام کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی‘ آرمی چیف نے کہا کہ اس فیسٹیول میں ہزاروں سیاحوں کی شرکت یہاںپر امن کا منہ بولتا ثب

Tags: