سندھ میں بلدیاتی انتخابات3مرحلے میں ہوں گے

September 8, 2015 1:33 pm0 commentsViews: 34

پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، دوسرے مرحلے میں حیدرآباد، میرپوراور تیسرے مرحلے میں کراچی میں ہوں گے
تینوں ڈویژنوں میں13اکتوبر،19نومبر اور 3دسمبر کو بلدیاتی الیکشن منعقد کیے جائیں گے
کمشنر اور ڈی آئی جیز سیڈول کے مطابق الیکشن کے انعقاد کے لیے تعاون کریں، چیف سیکریٹری سندھ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن کی زیر صدا ر ت سندھ میں بلد یا تی انتخا با ت کے انعقا د کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلا س منعقد ہو ا۔ اجلا س میں صو با ئی الیکشن کمشنر تنویر ذکی نے سندھ میں صو با ئی الیکشن کمیشن کے تحت ہونے والے بلدیاتی انتخا با ت سے متعلق چیدہ چیدہ نکا ت بیا ن کئے کہ سندھ میں بلدیا تی انتخابات کے تین مرا حل متعین کئے گئے ہیں پہلے مر حلے میں سکھر اور لا ڑ کا نہ ڈو یژن دوسرے مرحلے میں شہید بے نظیر آباد ڈو یژن ،میر پو ر خا ص ڈو یژن اور حیدر آ با د ڈویژن اور تیسر ے مر حلے میں کرا چی ڈو یژ ن میں انتخابات کے لئے با لتر تیب31 اکتو بر،19 نو مبر اور3 دسمبر2015ء کو بلدیا تی انتخا با ت منعقد ہو نگے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری نے کمشنر اور ڈ ی آئی جیز کو ہدا یت کی کہ وہ مقرر ہ شیڈو ل کے تحت بلدیا تی انتخا با ت کے انعقا د کے سلسلے میں صو با ئی الیکشن کمیشن سے بھر پو ر تعا و ن کریں۔ محمد صدیق میمن نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں تمام متعلقہ ادارے ان سے تعاون کریں جبکہ محکمہ بلدیات اس ضمن میں الیکشن کمیشن سے بھر پور رابطے کیلئے کنٹرول روم قائم کرے۔

Tags: