پالپاپائلٹوں کو گرائونڈکرنے کیخلاف یکم اکتوبر سے احتجاج کرے گی

September 8, 2015 1:37 pm0 commentsViews: 24

پی آئی اے انتظامیہ اقدامات بند کرے، انتقامی کاروائی کی جارہی ہے، کیپٹن عامر ہاشمی
کراچی( اسٹاف پورٹر) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے پائلٹوں نے یکم اکتوبر2015ء سے احتجاج کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ پیر کو پائلٹوں کی نمائندہ تنظیم پالپا نے پی آئی اے کے رویے اور پائلٹوں کو گرائونڈ کرنے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے کے مفادات کے خلاف اقدامات بند نہ کئے تو گوسلو مہم شروع کر دیں گے۔ پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن ( پالپا) کے صدر کیپٹن عامر ہاشمی کو نے پیر کو پالپا کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شجاعت عظیم کے زبانی احکامات پر چند پائلٹوں کو گرائونڈ کر دیا ہے۔ انتظامیہ پائلٹوں کو خوفزدہ کرکے بلیک میلنگ کر رہی ہے اور ہمارے ساتھ انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔