بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا وفد کراچی پہنچ گیا

September 8, 2015 1:38 pm0 commentsViews: 32

کراچی(آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد اپنے دورے کے دوران سائوتھ کرکٹ کلب پہنچ گیا۔ وفد سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔ وفد ہاسٹل کاجائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گا ۔ پانچ رکنی وفد کے ساتھ پی سی بی کا ایک آفیشل بھی ساتھ ہے۔ رواں ماہ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا ہے جس میں پانچ ارکان شامل ہیں۔ ارکان پاکستان میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیں گے۔ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان27 ستمبر سے شروع ہو گا۔

Tags: