ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 5 پاکستانیوں سمیت 8 افراد مارے گئے

September 8, 2015 1:47 pm0 commentsViews: 23

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے متصل سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 5 پاکستانیوں سمیت8 افراد مارے گئے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے منشیات اسمگلر تھے اور ان سے منشیات کی بھاری مقدار بر آمد کر لی گئی ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہ ہو سکی ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں مقامی اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی سرحدی حدود میں یہ افراد ایک گاڑی میں جا رہے تھے کہ ان پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے بارڈر پلر نمبر 71 کی حدود میں فائرنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر چاغی خدائے نذر وڑائچ نے بتایا کہ ایرانی حکام نے مرنے والے پاکستانیوں کی لاشیں ایک دو روز میں حوالے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Tags: