سندھ سیکریٹریٹ میں ایجنٹ مافیا کی آمدورفت کم ہو گئی

September 8, 2015 1:48 pm0 commentsViews: 26

کرپٹ افسران کیخلاف کارروائیوں کے باعث پیسے لے کر کام کرانے والے ایجنٹ محتاط ہو گئے
کراچی( نیوز ڈیسک) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ اور نیب کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیوں کے بعد پیسے لے کر تقرری و تبادلے کرانے اور ٹھیکے والے افسران اور ایجنٹ محتاط ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے سندھ سیکریٹریٹ میں اس مافیا کے افراد کی آمد و رفت 80 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم، صحت، بلدیات، داخلہ، خوراک، خزانہ سمیت دیگر محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کرپٹ افسران اور ان کے ایجنٹوں کو پیسے دے کر من پسند عہدہ حاصل کرتے تھے۔ لیکن گزشتہ ایک ماہ سے تقرری و تبادلوں اور ٹھیکے دلانے والے کرپٹ افسران اور ایجنٹوں نے گرفتاری کے خوف سے اپنی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہر ماہ اوسط 20 ٹی ایم اوز کے تقرر و تبادلے ہوتے تھے، تاہم اب ان سرگرمیوں میں ٹھہرائو آگیا ہے۔

Tags: