کراچی میں بھی گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

September 8, 2015 1:52 pm0 commentsViews: 295

سپر ہائی وے پر واقع فیکٹری سے ماہانہ گدھے کی سینکڑوں کھالیں بیرون ملک بھیجی جاتی ہیں
گدھے کا گوشت اور چربی سمیت دیگر اجزاء مقامی مارکیٹ میں فروخت ہوتے ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بھی گدھے کے گوشت، چربی اوجھڑی اور کھالوں کے بڑے پیمانے پر گھنائونے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے۔ سپر ہائی وے پر واقع فیکٹری سے ماہانہ گدھے کی سینکڑوں کھالیں اور کئی ٹن گوشت اور چربی سمیت دیگر اجزاء اور مقامی مارکیٹ سمیت بیرون ملک بر آمد کئے جاتے ہیں۔ کراچی سپر ہائی وے پر واقع فیکٹری میں یومیہ بنیادوں پر بڑے پیمانے پر گدھے کی کھالوں، چربی اوجھڑی سمیت دیگر اجزاء کو پروسیس کرکے اسٹور کیا جاتا ہے۔

Tags: