ناقص کارکردگی پر کراچی کے 500 کالجز کی رجسٹریشن منسوخ ہونیکا خطرہ

September 8, 2015 1:55 pm0 commentsViews: 26

انٹرمیڈیٹ بورڈ کی انتظامیہ نے چھان بین شروع کردی‘ ناقص کارکردگی کے باعث امتحانی نتائج 33 فیصد سے بھی کم ہوگئے ہیں
بار بار امتحانات دینے کے باوجود بھی طالب علموں کی پوزیشن خطرناک حد تک گری ہوئی ہے‘ کارروائی کا مقصد تعلیمی پوزیشن بہتر بنانا ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے پانچ سو سے زائد سرکاری و نجی کالجز میں سے کئی کالجز کی ناقص کارکردگی پر رجسٹریشن منسوخ ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں اور انٹر میڈیٹ بورڈ کی انتظامیہ نے اس ضمن میں چھان بین شروع کر دی ہے، ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق گزشتہ پانچ سال کی مذکورہ کالجز کی جب کارکردگی چیک کی گئی تو یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران مذکورہ کالجز کے امتحانی نتائج 33 فیصد سے بھی کم ہوگئے ہیں۔ اور پھر طالب علم کے بار بار امتحان دینے کے باوجود بھی ان کی پوزیشن خطرناک حد تک گری ہوئی ہوتی تھی انہوں نے اس ضمن میں مزید بتایا کہ ناقص کارکردگی کے خلاف کارروائی کا مقصد طلباء و طالبات کی تعلیمی پوزیشن کو اپ کرنا ہے سرکاری اور نجی کالجز بچوں سے بھاری فیس وصول کرتے ہیں لیکن بچوں کی تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دیتے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس ضمن میں گزشتہ روز چیئر مین بورڈ اختر غوری نے ہنگامی پریس کانفرنس میں اس بات کی نشاندہی کی ہے اور کراچی کے40 سرکاری اور تقریباً 450 نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو اس ضمن میں خطوط بھی ارسال کرکے پوزیشن معلوم کی جا رہی ہے جس میں جو بھی کالجز ناقص کارکردگی میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سنگین نوعیت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tags: