دھرنوں میں کفن کیلئے لائے گئے کپڑے کی شلواریں بن گئیں، چوہدری شجاعت

September 8, 2015 1:56 pm0 commentsViews: 35

کچھ کپڑا علامتی کفن کیلئے استعمال ہوا جو کپڑا بچ گیا اس کی کارکنوں نے شلواریں اور قیمیض سلوا لیں
اسلام آباد( نیٹ نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ دھرنوں کے دنوں میں طاہر القادری کے ورکروں کیلئے کفن کا بہت سارا کپڑا خریدا گیا جو بعد میں شلوار قمیض سلوانے کے کام آیا۔ صحافی سلیم صافی نے ایک پروگرام میں چوہدری شجاعت حسین سے سوال کیا کہ دھرنوں کا خرچہ کون اٹھاتا تھا اور دھرنے کے دوران طاہر القادری کے کارکنوں کیلئے کفن لانے کیلئے خرچ کہاں سے آیا تھا؟ اس پر چوہدری شجاعت نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ خرچہ تو اکٹھا ہی ہوتا تھا لیکن کفنوں کیلئے بہت سارا کپڑا لایا گیا تھا تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ کفن کا کپڑا لانے کیلئے پیسے انہوں نے دئیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے کچھ کپڑا تو علامتی کفن کیلئے استعمال کر لیا گیا جب کہ بچ جانے والے کپڑے کی شلواریں اور قمیض سلوائی گئیں۔ اس پر صحافی نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ شلوار قمیض آپ کے ورکروں نے سلوائی یا طاہر القادری کے ورکروں نے، تو چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سب ملے جلے افراد تھے جس کے ہاتھ کپڑا آیا اس نے سلوالی۔

Tags: