فلم منٹو میں صبا قمر ملکہ ترنم نورجہاں کا کردار نبھائیں گی

September 8, 2015 1:58 pm0 commentsViews: 975

کراچی( کلچرل ڈیسک) معروف ٹی وی اداکارہ صبا قمر سرمد کھوسٹ کی فلم منٹو میں میڈم نور جہاں کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ ان کے کردار کو حقیقت سے قریب تر کرنے کیلئے صبا قمر’’ریشم رواج‘‘ کی تیار کر دہ ساڑھیاں زیب تن کئے یہ کردار دا کریں گی۔ ریشم رواج کی ٹیم اس سے قبل میڈم نور جہاں کیلئے ساڑھیاں ڈیزائن کرتی تھیں اور اس مقصد کیلئے جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے میڈم نور جہاں کیلئے تیار کر دہ خصوصی ساڑھیاں فلم کے لئے مہیا کیں۔ اس موقع پر ریشم رواج کی عنبر وارثی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات کہ اس فلم کیلئے ان سے رابطہ کیا گیا اور صبا قمر کے کردار کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے میں نے اپنی والدہ کی پرانی کلیکشن کو باہر نکالا۔

Tags: