بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے، گورنر سندھ

September 8, 2015 2:02 pm0 commentsViews: 23

کاموں میں تیزی لانے کے موثر اقدامات کیے جائیں، گورنر ہائوس میں صوبائی وزیر بلدیات سے ملاقات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی اصل روح کے مطابق بلدیاتی اداروں کے کاموں میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں، یہ ہدایت انہوں نے پیر کو گورنر ہائوس میں وزیر بلدیات سے ملاقات کے دوران دیں۔ ملاقات میں صوبائی وزیر بلدیات نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات، بلدیاتی اداروں کی کارکردگی، میگا پروجیکٹس اور جاری ترقیاتی کاموں پر گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو بنیادی ریلیف بلدیاتی اداروں کے ذریعے مل سکتا ہے۔ گورنر سندھ نے صوبائی وزیر بلدیات کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں روزانہ کی بنیا پر صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔

Tags: