افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملہ، 11 پولیس اہلکار ہلاک

September 8, 2015 2:09 pm0 commentsViews: 25

36 اسکول طالبات کو زہر دیدیا گیا، افغان طالبان کی جانب سے ہزارہ برادری کے افراد کے قتل کی مذمت
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صوبے ہلمند میں مغربی و دفاعی اتحاد نیٹو کے ایک مبینہ فضائی حملے میں 11 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ہرات کے ضلع آنجیل میں35 اسکول طالبات کو زہر دے دیا گیا‘ افغان طالبات کو زہر دے دے دیا‘ افغان طالبان نے ہزارہ اقلیتی برادری کے 13 افراد کے قتل کی مذمت کی ہے‘ نیٹو کے مبینہ فضائی حملے میں مرنیوالے سرکاری ملازمین کا تعلق افغان وزارت داخلہ کے انسداد محکمے سے بتایا گیا ہے‘ حملے میں4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ‘افغان فورسز کے ترجمان نے بھی اس علاقے میں بمباری کی تردید کردی‘ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالماجد روزی نے بتایا کہ ہرات کے ضلع آنجیل میں35 اسکول طالبات کو زہر دیا گیا جنہیں طبی معائنے کیلئے اسپتال لے جایا گیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفتیش نہیں بتائیں دریں اثناء ہرات کے علاقائی اسپتال کے ترجمان شفیق شیروزئی نے کہا کہ یہ واقعہ ناروین گرلز اسکول میں پیش آیا۔

Tags: