قیدی کا رشوت مانگنے والے پولیس اہلکار پر ہتھکڑیوں سے حملہ

September 8, 2015 2:12 pm0 commentsViews: 25

پیٹی بند بھائیوںنے ساتھی کو بچالیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس اہلکاروں کو جھاڑ پلادی
کراچی ( نیوز ڈیسک) ڈکیتی کیس میں ملوث قیدی نے پیشی کے موقع پر احاطہ عدالت میں رشوت خور پولیس اہلکار پر ہتھکڑیوں سے حملہ کردی اجس پر پیٹی بھائیوں نے موقع پر پہنچ کر اپنے ساتھی کو بچالیا اور قیدی فیضان کو مار پیٹ کرتے ہوئے زبردستی لاک اپ لے جانے کی کوشش کرنے لگے‘ پیر کو قیدی فیضان کو ڈکیتی کیس میں جیل سے لایا گیا تھا جہاں ڈیوٹی پر مامور اہلکار نے50روپے طلب کئے فیضان یہ سنتے ہی طیش میں آگیا اور پولیس اہلکار پر حملہ کردیا اس دوران دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بیچ بچائو کیا اور ملزم کو مار پیٹ کرتے ہوئے لاک اپ لے جانے لگے اس پر شور شرابہ شروع کردیا‘ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی خرم امین خان نے شور شرابہ سن کر قیدی کو طلب کرلیا اور پولیس اہلکاروں وک بھی بلالیا عدالت نے قیدی کی شکایت سننے کے بعد اس سے کیس کی نوعیت پوچھی اور اس کو کہا کہ تمہارا کیس جس عدالت میں چل رہا ہے وہاں جا کر تحریری درخواست دینے کا کہا اور اہلکاروں کو ڈانٹ کر روانہ کرتے ہوئے کہا کہ شرم کرو قیدی سے رقم طلب کرتے ہو۔

Tags: